چنئی، 28ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)تمل ناڈو کی وزیر اعلی جے للتا نے آئندہ تہواروں کے موسم کے پیش نظر ریاست کے مختلف شعبہ جات کے ملازمین کے لئے 476.71کروڑ روپے کے بونس کا اعلان کیا۔وزیر اعلی کے دفتر سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 2015-16کی مدت کے لئے تقریبا 3.67لاکھ تعلیم یافتہ عملے کو، جن کی تنخواہ 16800روپے تک فی مہینہ ہے، کم از کم 8400روپے بونس ملے گا۔جے للتا نے کہا کہ منافع کمانے والے ملازمین کو 8.33فیصد بونس اور 11.67فیصد فاضل رقم سمیت 20فیصد بونس دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نقصان کا سامنا کرنے والے ملازمین کو 8.33فیصد بونس اور 1.67فیصد فاضل رقم کے ساتھ 10فیصد بونس دیا جائے گا۔